بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج کہا کہ وعدوں کے جال میں
عوام کو الجھانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو اسمبلی انتخابات میں اتر
پردیش کی عوام سے نیا وعدہ کرنے سے پہلے وعدہ خلافی کیلئے عوامی طور
پر
معافی مانگنی چاہیے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ غازی آباد میں کل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
کی انتخابی ریلی میں مسٹر مودی نے ایک بار پھر وعدوں کی جھڑی لگا دی۔یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والی باتیں ہیں۔